ویراٹ کوہلی کرکٹ چھوڑ کر کبڈی کھیلنا شروع کیوں نہیں کردیتے؟

Source: hindustan times

Source: hindustan times

انڈین کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی کے ایک ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف رد عمل کا ایک سیلاب سا آ گیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پسند کرنے والے کرکٹ فین کو ملک چھوڑنے کا مشور دیا تھا۔

پانچ نومبر کو اپنی سالگرہ کے موقع پر انڈین کرکٹر وراٹ کوہلی نے اپنا ایپ لانچ کرکے اپنے مداحوں سے روابت کا ایک نیا سلسلہ قائم کیا۔ لیکن ایک فین کے کمنٹ پر انکا اس ایپ پر جاری کردہ ایک ویڈیو انہیں بھاری پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں اس شخص کو انڈیا چھوڑنے کی صلاح دے ڈالی جس نے لکھا تھا کہ وہ کوہلی کی
بلے بازی سے زیادہ برطانوی اور آسٹریلوی بلےبازوں کا کھیل پسند کرتے ہیں۔

کوہلی کے نام انسٹاگرام پر لکھے جانے والے ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ ‘ضرورت سے زیادہ سراہا گیا بلےباز۔ نجی طور پر مجھے ان کی بیٹنگ میں کوئی خاص بات نہیں دکھائی دیتی۔ مجھے انگلش اور آسٹریلین بلے بازوں کو کھیلتے دیکھنے میں زیادہ مزا آتا ہے۔’   اس کمنٹ کا جواب کوہلی نے اپنے ایپ پر ایک ویڈیو کے ذریعہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ آپکو انڈیا میں رہنا چاہیے۔ آپکو کہیں اور جا کر نہیں رہنا چاہیے؟ آپ ہمارے ملک میں رہتے ہوئے دوسرے ممالک کو کیوں پیار کرتے ہیں؟ مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ مجھے پسند نہیں کرتے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو ہمارے ملک میں رہنا چاہیے۔ آپکو اپنی ترجیحات درست کرنی چاہیئں۔’   کوہلی کے اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک بڑی بحث چھیڑ دی ہے۔ لوگ ان کے اٹلی جا کر شادی کرنے کے فیصلے سے لیکر بین الاقوامی برینڈز کے لیے ان کے اشتہارات تک پر سوالات کر رہے ہیں۔  

گوروو پانڈے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا گیا ہے کہ کوہلی انگریزوں کا کھیل کرکٹ چھوڑ کر خود انڈیا کا قومی کھیل ہاکی اور کبڈی کھیلنا کیوں نہیں شروع کر دیتے؟

آئی سیف پٹیل ٹوئٹر ہینڈل سے کوہلی کے اس بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ‘انڈیا میں ہر شخص اپنی اندھا دھند پرستش کروانا چاہتا ہے۔ وراٹ کوہلی چاہتے ہیں کہ جو انڈین کرکٹ فینز انہیں پسند نہیں کرتے وہ ملک چھوڑ دیں۔ ایک ایسے شخص سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے جو مودی کا حامی ہو۔      

اکاش بنرجی ٹوئیٹر ہینڈل نے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے اٹلی میں شادی کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں انڈیا میں شادی کرتے ہوئے اگر شرم آ رہی تھی تو انہیں بھی انڈیا چھوڑ دینا چاہیے۔

آئی رونی آف انڈیا ٹوئیٹر ہینڈل سے ایک ایسا پرانا ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے جس میں وراٹ کوہلی خود کہہ رہے ہیں کہ انہیں کرکٹر ہرشیل گبز سب سے زیادہ پسند ہیں۔

وراٹ کوہلی اور انکی اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما کو عام طور پر سوشل میڈیا پر مداحوں کا بھرپور پیار ملتا ہے۔ کوہلی کے کھیل اور ان کی کپتانی کے علاوہ ان کے اور انوشکا کے رشتے کو بھی سوشل میڈیا پر خوب سراہا جاتا ہے۔ لیکن اس بار انکا ویڈیو قطعی ان کے حق میں جاتا نہیں دکھائی دے رہا ہے۔

Source: BBC Urdu

loading...
loading...