بابراعظم ٹیسٹ میں اپنے بیٹنگ نمبر سے ناخوش

babarپاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم میں اپنے بیٹنگ کے نمبر سے خوش نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وہ ٹیسٹ ٹیم میں اپنی بیٹنگ پوزیشن کو لے کر خوش نہیں ہیں کیونکہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے نظر آتے ہیں۔

جب ان کا ٹیسٹ ڈیبیو ہوا تو ابتدا میں انھیں ٹیسٹ ٹیم میں بھی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کی طرح تیسرے نمبر پر بھی کھیلایا گیا لیکن اب ٹیسٹ ٹیم میں انھیں چھٹے نمبر پر کھیلایا جارہا ہے۔

ابوظہبی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انہوں نے 99 رنز کی اننگز کھیلی اور بدقسمتی سے محض ایک رن کی کمی سے اپنی سینچری اسکور نہ کرسکے تھے۔

بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر وقار یونس اور رمیز راجہ سے گفتگو کی، وقار یونس نے ان سے بیٹنگ پوزیشن کے حوالے سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ انھیں بیٹنگ میں تیسرا نمبر ہی مناسب لگتا ہے تاہم ٹیم کی جو ضرورت ہے اس کے مطابق آپ کو کھیلنا پڑتا ہے۔ 

ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے برعکس وہ ٹیسٹ کرکٹ خود کو اس طرح منوانے میں اب تک کامیاب نہیں ہوسکے ہیں، ابوظہبی میں 99 کے اسکور پر آؤٹ ہونے کے باعث وہ افسردہ تو ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس اننگز کے بعد ان پر سے کچھ دباؤ ضرور کم ہوا ہے۔

انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں رنز بنانا ون ڈے سے زیادہ مشکل قرار دیا۔ عمر اکمل بھی اپنی بیٹنگ پوزیشن کو لے کر تحفظات کر اظہار کرتے رہتے تھے۔

loading...
loading...