آسٹریلوی کرکٹر جان ہیسٹنگز کا کیرئیر خطرے میں

hastings

میلبرن: خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث آسٹریلوی کرکٹر جان ہیسٹنگز کا کرکٹ کیرئیر خطرے میں پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹر جان ہیسٹنگز خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے ہیں، اس بیماری کی وجہ سے بیتس سالہ کھلاڑی کرکٹ سے وقتی طور پر الگ ہو گئے ہیں۔

  جان ہیسٹنگز نے اپنی بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں وہ جب بھی بولنگ کرتے ہیں ان کے پھیپھڑوں سےخون رسنے لگتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے میڈیکل ٹیسٹ کروائے لیکن اس بیماری کی تشخیص نہیں ہوسکی اور یہ پراسرار بن گئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب وہ مکمل علاج کے بعد ہی کرکٹ کھیل سکیں گے۔

جان ہیسٹنگز نے ایک ٹیسٹ، 29 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، وہ پاکستان سپرلیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل چکےہیں۔

loading...
loading...