سرفراز احمد کبھی دھوکا نہیں دیگا: یونس خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:سابق کپتان یونس خان  کہتےہیں سرفرازاحمد کوکپتان رہنا چاہیئے وہ کبھی دھوکا نہیں دےگا۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگومیں یونس کا کہنا تھا کہ ہمارےیہاں ایک ایونٹ کےبعد کپتان کی تبدیلی  کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں جودرست نہیں۔

انہوں نے کہا  سرفرازاحمد بہترین صلاحیت رکھتے ہیں انہیں بھرپورسپورٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہاسینئربیٹسمین محمد حفیظ کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت عجیب اندازمیں ہوئی لیکن انہوں نےعمدہ کارکردگی دکھا کراپنی اہلیت ثابت کردی۔

loading...
loading...