پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

AFP

AFP

دبئی ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلوی بلے باز میچ بچاگئے۔ 462 رنز کے تعاقب میں آٹھ وکٹوں پر362 رنز بنائے۔

پہلاٹیسٹ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

کھیل کے آخری روزآسٹریلیا کوجیت کیلئے326 رنزاورپاکستان کوسات وکٹیں درکار تھیں۔

پاکستانی نژاد عثمان خواجہ  جیت کی راہ میں حائل رہےاورپاکستان کیخلاف پہلی سنچری داغ دی۔

ٹریوس ہیڈ 72رنزکی مزاحمت کے بعد آؤٹ ہوئے۔

آخری سیشن میں یاسرشاہ نے یکے بعد دیگرے تین وکٹیں اڑائیں۔

لیکن آسٹریلوی کپتان ٹیم پین چٹان بن گئےاورلائن کے ساتھ مل کرآخری 12 اوورزمیں کوئی وکٹ نہ گرنےدی اورپاکستان کوفتح سےمحروم کردیا۔

عثمان خواجہ  میچ کےبہترین کھلاڑی قرارپائے۔

loading...
loading...