اظہر علی نے مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا

99

دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ٹاپ آرڈر بلے باز اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق کپتان مصباح الحق کا زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی، مصباح الحق کو پچھاڑتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز اسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف اس میچ کے آغاز سے قبل اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں کُل 5202 رنز اسکور کررکھے تھے، انہوں نے پہلی اننگز میں 18 جبکہ دوسری اننگز میں صرف 4 رنز اسکور کئے۔

اظہر علی کے لئے بظاہر یہ ٹیسٹ میچ اتنا اچھا نہیں رہا مگر پھر بھی وہ مصباح الحق کے 5222 رنز کے عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے اب تک 66 میچز میں 126 اننگز کھیل کر 44 اعشاریہ 27 کی اوسط سے 5224 رنز اسکور کرلئے ہیں۔

ESPN cricinfo

ESPN cricinfo

واضح رہے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 10 ہزار 99 رنز مردِ میدان، مردِ بحران، فخرِ مردان یونس خان نے اسکور کررکھے ہیں۔

loading...
loading...