کراچی: شدید گرمی 53 سالہ کرکٹر کی جان لے گئی

raees

کراچی: ویٹرن کرکٹ بوڑھے یا زائد العمر کرکٹرز کی جانیں لینے لگی ہے۔ کراچی میں ایک اور عمر رسیدہ کرکٹر جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق ویٹرن کرکٹ 40 سال سے زائد عمر کرکٹرز کھیلتے ہیں تاہم کرچی کی شدید گرمی ان کے لئے ناقابل برداشت بنتی جارہی ہے۔

گزشتہ دنوں ایک 53 سالہ ویٹرن کرکٹر رئیس احمد شدید گرمی میں کھیلنے کی وجہ سے اچانک طبیعت میں بگاڑ کا شکار ہوگئے۔

طبیعت میں ناسازی کے بعد گزشتہ رات ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق جب سے ویٹرن کرکٹ کا آغاز ہوا ہے تب سے اب تک 6 کرکٹرز کی جان جاچکی ہے۔

یہ بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دنیا سے رخصت ہوجانے والے تمام 6 کرکٹرز کا تعلق کراچی سے ہی تھا۔

واضح رہے ویٹرن کرکٹ چالیس سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کھیلتے ہیں۔

گزشتہ دنوں کراچی میں پڑنے والی شدید گرمی کے باعث خرم منظور اور محمد نواز بھی قائداعظم ٹرافی کا میچ کھیل

loading...
loading...