پاک بھارت بورڈز تنازعہ: پی سی بی نے تحریری جواب جمع کرادیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز تنازع سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  میں تحریری جواب جمع کرادیا۔

ذرائع کےمطابق پی سی بی کی جانب سے جمع کرایا گیا تحریری جواب سوسےزائد صفحات پرمشتمل ہےجوآئی سی سی ڈسپیوٹ پینل کولکھا گیا ہے۔

ڈسپیوٹ پینل نے پاکستان اور بھارتی بورڈز کو جواب داخل کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔

پی سی بی نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی بورڈ کے معاہدے کی خلاف ورزی سے مالی نقصان ہوا۔ معاہدے میں حکومتی اجازت سے متعلق کوئی شرط نہیں تھی۔ دونوں فریقین کےوکلاءتین اکتوبرکومعاملےپرجرح مکمل کرچکےہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونےوالےمعاہدے کےتحت دونوں ممالک کو 2015سے2023 تک چھ دوطرفہ سیریزکھیلنا تھیں تاہم بھارت معاہدے سے مکر گیا۔ جس پرپی سی بی نے بی سی سی آئی پر70ملین ڈالرزہرجانےکا دعوی کررکھا ہے۔

loading...
loading...