امید ہے کہ یہ ٹرافی دوبارہ پاکستان آئے گی: مشتاق احمد

mushi

لاہور:کرکٹ ورلڈکپ کی ٹرافی کی لاہورمیں نمائش کے  دوسرے روزٹرافی کو جی سی یونیورسٹی، واہگہ بارڈر اور شوکت خاتم اسپتال میں رونمائی کی گئی۔

کرکٹ ورلڈکپ کی چمچماتی ٹرافی ٹرافی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پہنچی تو طلباء نے خوب سیلفیاں بنوائیں۔

پھرواہگہ بارڈرپررینجرزاہلکاروں نے مخصوص اندازمیں ویلکم کیا۔

شوکت خانم اسپتال میں کینسر میں مبتلا بچوں کو بھی ٹرافی دکھائی گئی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد پرامید ہیں کہ یہ ٹرافی دوبارہ پاکستان آئے گی۔

لاہورمیں دو روزنمائش کے بعد ٹرافی کی اگلی منزل اسلام آباد ہے۔

loading...
loading...