سنجے مانجریکر کا پاکستانی ٹیم کو اہم مشورہ

sanjay

پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز فیورٹ کے طور پر کیا تھا تاہم ناقص کاکردگی نے پاکستانی شائقین سمیت کرکٹ کی سمجھ رکھنے والے دیگر افراد کو بھی خاصہ مایوس کیا۔

پاکستانی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق ملکی کھلاڑیوں سمیت غیرملکی کھلاڑی بھی مشورے دینے لگے ہیں۔

بھارت کے سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاکستان کی بیٹنگ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے حالیہ انگلینڈ کے دو دوروں کو دیکھا جائے تو ان کی ٹیسٹ ٹیم نے 3 ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کررکھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے جس طرح ایشیا کپ میں بیٹنگ کی اس سے بہتر ہوگا کہ ٹسیٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا جائے۔

سنجے منجریکر کی جانب سے یہ مشورہ سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا گیا۔

یاد رہے سنجے منجریکر نے بھارت کی جانب سے 111 بین الاقوامی میچز کھیلے اور آج کل بطور انٹرنیشنل کمنٹیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

loading...
loading...