حسن اور شاداب کے نئے اسٹائل نے پانڈیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ss

جیسا آپ جانتے ہیں کہ کرکٹ کا کھیل ماضی کی نسبت اب کافی تبدیل ہو چکا ہے، جہاں ایک دور میں اس کھیل پر بولرز کی حکمرانی ہوتی تھی وہیں اب بلے باز نت نئے شاٹس امپرو وائیز کرکے بولرز کے لئے مشکلات کھڑی کردیتے ہیں۔

لیکن یہاں ایک بات قابل غور یہ بھی ہے کہ صرف اس کھیل میں ہی تبدیلی نہیں آئی بلکہ کھیلنے والوں میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔ کرکٹ میں پیسے کی چکا چوند نے کھلاڑیوں کے انداز بھی بدل دیئے ہیں۔

آپ کو یاد ہوگا کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں وہاب ریاض کی مونچھوں کی خوب دھوم مچی تھی، اس کے علاوہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا بھی بالوں کو طرح طرح کے انداز دے کر لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

ایشیا کپ کا آغاز کل سے امارات کے صحرا میں ہونے جارہا ہے، جہاں کھلاڑیوں نے اپنے کھیل پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی ہے وہیں کچھ نے اپنے لُک کو بھی اس ٹورنامنٹ کے لئے تبدیل کیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کے نوجوان کھلاڑی حسن علی اور شاداب خان نے خود کو ایک منفرد ہیئر اسٹائل دے کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنے کھیل سے شائقین کا دل جیت پاتے ہیں یا نہیں۔

یاد رہے پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

loading...
loading...