رسل آرنلڈ نے بھارتیوں کو پھر چھیڑ دیا

russel

بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے حالیہ انگلینڈ کا دورہ ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، اس سیریز میں پوری ٹیم خراب کارکردگی کے باعث خاصی تنقید کی زد میں ہے۔

حالیہ دورے میں بھارت نے ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے کے بعد ون ڈے اور پھر ٹیسٹ سیریز میں بری طرح شکست کھائی جس پر بیشتر سابق کھلاڑیوں نے سخت جملوں سے ان پر تنقید کے تیر برسائے۔

کچھ سابق کھلاڑیوں نے دبے لفظوں میں ان کا مذاق بھی بنایا۔ اسی طرح سری لنکا کے سابق کھلاڑی رسل آرنلڈ نے بھی بھارت کو ٹویٹ کرکے طعنہ مار دیا۔

سابق سری لنکن کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بس ایسے ہی بتا رہا ہوں کہ سری لنکن ٹیم کو انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہوئے زیادہ سے ذیادہ دو ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بس پھر کیا تھا؟ جیسے ہی رسل نے یہ ٹویٹ کیا بھارتی صارفین ان پر برس پڑے۔ آرنلڈ اس سے پہلے بھی بھارت ٹیم پر طنز کر چکے ہیں۔

لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کی شکست پر بھی انھوں نے کچھ اسی طرح کا طنز مارا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ جب آخری بار سری لنکن ٹیم یہاں کھیلی تھی تو فاتح رہی تھی۔

loading...
loading...