انضمام الحق کواہم عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

inzi

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کو اہم عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مفادات کے ٹکراؤ کے باعث چیف سلیکٹر کو پاکستان سپر لیگ کی پلیئرز کیٹیگری کمیٹی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ فرنچائزز کی تجویز پر اب عمران احمد خان، سلیکٹرز وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر کے ساتھ مل کر فہرست تیار کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ سے قبل پلیئرز کی کیٹیگری کا تعین کرکے ایک فہرست مرتب کی جاتی ہے۔

گزشتہ سیزنز کے دوران یہ کام بھی پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق انجام دیتے رہے ہیں مگر چوتھے سیزن کی ڈرافٹنگ کے عمل میں وہ شامل نہیں ہوں گے۔

انضمام الحق لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شریک رہے ہیں اس لیے فرنچائزز کے تحفظات پر انھیں ہٹایا جا رہا ہے۔ تاہم سابق کپتان بطور مشیر لاہور قلندرز کے ساتھ منسلک ہیں۔

loading...
loading...