بابر اعظم کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے بے حد قریب

babar

ایشیاکپ کے آغاز میں اب چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں تو ہم نے سوچا کچھ اسٹیٹس پر بھی نظر ڈال لی جائے، اسٹیٹس پر نظر ڈالی گئی تو پتا لگا کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم بھارت کے شیکھر دھون اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے بے حد نزدیک ہیں۔

بابر اعظم اب تک اپنے کیریئر میں 46 ایک روزہ میچز کھیل کر 1973 رنز اسکور کرچکے ہیں جن میں 7 سینچریاں اور 8 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

پاکستان کے لئے نمبر تین کی اہم پوزیشن پر کھیلنے والے بلے باز بابر اعظم نے بہت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ٹیم کے ایک اہم رکن کی حیثیت اختیار کرگئے۔

اب یہاں اسٹیٹس کی بات کرلیتے ہیں، بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں 2000 رنز مکمل کرنے کے بہت قریب ہیں، اب انہیں یہ سنگ میل عبور کرنے کے لئے محض 27 رنز کی ضرورت ہے۔

بھارت کی جانب سے تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ موجودہ اوپنر شیکھر دھون کے پاس ہے جنہوں نے 49 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے یہی کارنامہ 56 میچ کھیل کر سرانجام دیا۔

اگر بابر اعظم اگلے میچ میں 27 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ شیکھر دھون اور ویرات دونوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے محض 41 میچوں میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

پاکستان کی جانب سے ظہیر عباس نے صرف 45 اننگز کھیل کر 2000 رنز مکمل کئے اور وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

تیز ترین 2000 مکمل کرنے والے بلے بازوں کی فہرست ملاحظہ کریں۔۔۔

ss

loading...
loading...