محمد یوسف کا 12 سال پرانا ریکارڈ آج بھی برقرار

yusuf1

پاکستان کے لیجنڈری بلے باز اور سابق کپتان محمد یوسف کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں اپنی 44 ویں سالگرہ منائی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے لئے ایک اعزازی ٹویٹ کی۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پوسٹ کردہ ٹویٹ میں ان کی سال 2006 کی عمدہ کارکردگی کا ذکر کیا گیا ہے۔ سال 2006 میں انھوں نے ایک سال کے دوران انفرادی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

انہوں نے سنہ 2006 میں ایک سال کے دوران محض 11 میچز کھیل کر 1788  رنز اسکور کئے، اس سے قبل ایک سال کے دوران سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر ویون ریچرڈز کے نام تھا۔

محمد یوسف نے سر ویون ریچرڈز کا 30 سال پرانا ریکارڈ توڑا اور خود سرفہرست براجمان ہوگئے۔ سابق کپتان کے 1788 رنز میں 9 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 11 ٹیسٹ میچز کھیل کر قائم کیا جو کہ آج 12 سال بعد بھی برقرار ہے۔

ss

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ سنہ 2008 میں 1656 بنا سکے تاہم انہوں نے 15 میچز کھیلے۔

یاد رہے سر ویون ریچرڈز نے 11 میچز میں 1710 رنز بنائے تھے جو کہ کسی کھلاڑی کی جانب سے ایک سال میں ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز تھے۔

loading...
loading...