ویرات کوہلی کو ایشیاکپ میں آرام دے دیا گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایشیاکپ کے آغاز میں اب کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں، متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے تمام ٹیموں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، حیران کن طور پر کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کپتانی کے فرائض روہت شرما سرانجام دیں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارتی ٹیم اپنے مستقل کپتان کی غیرموجودگی میں کیسے کھیل کا مظاہرہ کرتی ہے۔

واضح رہے ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک امارات کے صحرا میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور کوالیفائر کے درمیان گھمسان کی جنگ متوقع ہے۔

loading...
loading...