‘فخر ہے کہ داڑھی کی وجہ سے اسلام کا سفیر بن گیا’

aleem

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ لگاتار تین سال تک ‘بیسٹ امپائر آف دی ایئر’ کا اعزاز حاصل کرنے والے علیم ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ داڑھی کی وجہ سے پاکستان سے اسلام کا سفیر بن گیا ہوں۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے علیم ڈار کا کہنا تھا کہ داڑھی کی وجہ سے لوگوں کی تنقید برداشت کرتا ہوں اور کررہا ہوں۔ داڑھی کی وجہ سے امیگریشن پر روک کر میری تلاشی لی جاتی ہے۔

دنیا کے مایہ ناز امپائرز میں شمار ہونے والے فخرِ پاکستان علیم ڈار کا کہنا ہے کہ امیگریشن پر میری داڑھی دیکھ کر روکا جاتا ہے اور بیگ کی تلاشی لی جاتی ہے، تلاشی کے بعد انہیں جب معلوم ہوتا ہے کہ میں علیم ڈار ہوں تو انہوں شرمندگی ہوتی ہے اور یہ شرمندگی دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات پر بہت افسوس ہوتا ہے کہ کچھ لوگ اسلام اور داڑھی کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ دوسروں تک یہ پیغام جائے کہ اسلام ایسا نہیں ہے، اس میں بڑے اچھے لوگ ہیں اور مجھے فخر ہے کہ میں مسلمان ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بچپن سے کبھی نماز نہیں چھوڑی، میرا ایک بیٹا حافظ قرآن ہے اور چھ سال سے تراویح بھی پڑھا رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔

loading...
loading...