جیمز اینڈرسن نے گالف بال پر شاٹ لگایا تو کیا ہوا؟

21

انگلش ٹیم کے مایہ ناز اور تجربے کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے اپنی بولنگ سے کئی بلے بازوں کو ناک و چنے چبوائے، ان کی شاندار سوئنگ گیند بازی کے سامنے بڑے بڑے بلے باز بے بس نظر آتے ہیں۔

تاہم گزشتہ دنوں جب انہوں نے گالف کھیلنے کی کوشش کی تو اس گالف بال نے ان کے چہرے پر حملہ کرکے یہ بات بتادی کہ ‘جس کا کام اسی کو ساجھے’۔

انگلینڈ کے 36 سالہ فاسٹ بولر نے گالف بال کو شاٹ مارا تو وہ گیند ایک درخت سے ٹکرا کر واپس ان کے چہرے پر آن لگی۔ ان کے ساتھی کھلاڑی اسٹورٹ براڈ نے ان کی یہ ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کردی۔

براڈ نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے وقت مزاحیہ انداز میں یہ کیپشن درج کیا کہ جیمز اینڈرسن بالکل ٹھیک ہیں۔

:ویڈیو ملاحظہ کریں

loading...
loading...