پاکستان کی جیت بھارت سے ہضم نہ ہوئی

anger

سابق بھارتی  کرکٹر محمد کیف کو سوشل میڈیا پر پاکستان کی تعریف کرنا مہنگا پڑگیا۔

اتوار کوزمبابوے میں کھیلے جانے والی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان کی آسٹریلیا کےخلاف زبردست فتح کے بعد محمد کیف نے ٹوئٹر پر پاکستان ٹیم کومبارکباد دی جس پر بھارتیوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انگلینڈمیں 16 برس قبل کھیلےجانےوالی نیٹ ویسٹ سیریز فتح کے ہیرو محمد کیف نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 2006میں کھیلا تھا۔ تاہم ، وہ تب سے میڈیا پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

ٹوئٹ میں کیف، فخرزمان کے زبردست کھیل سے متاثر نظر آئے  اور پاکستان کو مبارکباد دی۔

ٹوئٹ پر لوگوں کا ردِعمل ملاحظہ ہو  

MSN بشکریہ

loading...
loading...