گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سرفراز احمد کیلئے گولڈ میڈل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کو ان کی گراں قدرخدمات کےاعتراف میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سےگولڈ میڈل پیش کیا گیا۔

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ کے تحت  دوسرے راشد صدیقی میموریل ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کراچی میں ہوا۔

تقریب کی صدارت ایسوسی ایشن کےسرپرست اورسندھ کے نگراں وزیرکھیل ڈاکٹرجنید علی شاہ نے کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کوملک کیلئے ان کی خدمات پرگولڈ میڈل پیش کیا گیا۔

اس موقع پرقومی کپتان کا کہنا تھا کہ حوصلہ افزائی سےجذبہ بڑھتا ہے۔

تقریب میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ایوارڈ حاصل کرنےوالوں میں قومی ایتھلیٹ معید بلوچ،انٹرنیشنل جونیئر اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم، انٹرنیشنل ویمن پاور لفٹررابعہ شہزاد،انٹرنیشنل فٹبالر شاکرلاشاری، جوجٹسوکے عالمی نمبر دو محمد عمارشامل تھے۔

loading...
loading...