ارجنٹینا نے اسرائیل کیخلاف متنازع میچ کھیلنے سے انکار کردیا

messi

ارجنٹینا نے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل اسرائیل کے خلاف اپنا آخری وارم اپ میچ منسوخ کردیا۔ منگل کے روز اسٹرائیکر گونزیلو ہیگوان نے سیاسی دباؤ کی وجہ سے ہفتے کو طے وارم اپ میچ کے منسوخ ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

کھیلوں کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیگوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا بالآخر درست فیصلہ کر ہی لیا گیا۔

اس میچ کی منسوخی کے بعد فلسطین میں جشن منایا گیا، اطلاعات کے مطابق فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن نے لیونل میسی اور ان کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گزشتہ دنوں فلسطینیوں نے میسی سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ نہ کھیلنے کی درخواست کی تھی۔ جس کے لئے 70 ننھے شائقین نے میسی کو خط لکھا تھا۔ خط میں یہ استدعا کی گئی تھی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ میچ کھیل کر دل نہ توڑیں۔

loading...
loading...