ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کتنے بلے بازوں نے دو مرتبہ ‘بیٹ کیری’ اسکورکی؟

main3

عموماً آپ نے سنا ہوگا کہ کرکٹ کا اصل فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے کیونکہ اس میں کھلاڑیوں کی فٹنس، ان کے فوکس اور صبر کا امتحان ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو دنیا کے پانچ ایسے بلے بازوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دو مرتبہ ‘بیٹ کیری’ کی۔

ڈین ایلگر

ڈین ایلگر جنوبی افریقہ کے وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک دو مرتبہ ‘بیٹ کیری’ کرلی ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ بھارت کے خلاف کھیلے گئے جوہانسبرگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انجام دیا، اس سے قبل وہ انگلینڈ کے خلاف 2015-16 میں ڈربن کے میدان میں بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

ڈین ایلگر کے علاوہ چار مزید بلے بازوں نے یہ اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے دو بلے باز ایک بِل ووڈفُل جبکہ دوسرے بِل لاری ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے لین ہُٹّن اور نیوزی لینڈ کے گلین ٹرنر نے بھی یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ لیکن ویسٹ انڈین بلے باز ڈیسمون ہائیڈز وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ تین مرتبہ سرانجام دیا۔

loading...
loading...