ڈیرن سیمی کی دل دل پاکستان نغمہ گنگناتے ہوئے ویڈیو وائرل

samiimage

کراچی : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کا شمار مایا ناز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور وہ نہ صرف پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں بلکہ کئی پاکستانیوں کے دل میں اپنی جگہ بھی بناچکے ہیں۔

اب ایک مرتبہ پھر ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں ۔ پشاور زلمی ٹی وی پر آن ایئر ہونیوالے ایک ویڈیو میں ڈیرن سیمی ایک گاڑی میں خاتون کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اس میں وہ دل دل پاکستان نغمہ گنگنا رہے ہیں ۔

تاہم غیر ملکی لب ولہجے ہونے کے باعث دل دل پاکستان کا یہ نغمہ ان کی زبان سے منفرد لگ رہا ہے تاہم نغمے کے آخر میں وہ دل دل پشاور زلمی گنگنانا شروع کردیتے ہیں۔

ذیل میں ان کی ویڈیو ہے۔

loading...
loading...