جنوبی افریقی سابق ٹیسٹ کرکٹرزپرمیچ فکسنگ کے الزامات

south-africa

لندن:برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے دو سابق ٹیسٹ کرکٹرمیچ فکسنگ الزامات کی زد میں آگئے۔ انوسٹی گیشن حکام کی کرکٹرسمیت پچاس افراد سے تحقیقات، نام ظاہر نہیں کئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق جنوبی افریقہ میں اسپاٹ فکسنگ کی سب سے بڑی تحقیقات جاری ہیں۔ پروٹیز ٹیم کے دو سابق ٹیسٹ کرکٹر میچ فکسنگ الزامات کی زد میں ہیں۔ تحقیقات کی زد میں آنے والے کرکٹر کانام ظاہر نہیں کیا گیا۔ انویسٹی گیشن حکام نے اس حوالے سے کرکٹرز اورسپورٹنگ اسٹاف سمیت پچاس افراد سے بات کی ہے۔ ریڈار میں آنے والے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم میں شامل نہیں۔

کرکٹ جنوبی افریقہ نے گزشتہ روز سابق بیٹسمین غلام بودی کو بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار دیا تھا۔

loading...
loading...