ہاکی ورلڈکپ شیڈول کا اعلان کردیا گیا

annoucne

رواں برس کے آخر میں بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

ہاکی ورلڈ کپ کا 14واں ایڈیشن 28 نومبر سے 16 دسمبرتک بھارتی ریاست اڑیسہ  کے شہر بھوبنیشور میں منعقد ہوگا۔

ایونٹ میں شرکت کرنے والی 16 ٹیموں کو چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول ڈی میں پاکستان کے ساتھ نیدرلینڈز، ملائیشیا اور جرمنی شامل ہیں۔

میزبان بھارت، پول سی میں ہے۔

قومی ٹیم ایونٹ میں پہلامیچ یکم دسمبرکو جرمنی کےخلاف کھیلی گی۔

پانچ دسمبر کو ملائیشیا اور نو دسمبر کو نیدرلینڈز سے مقابلہ ہوگا۔

سیمی فائنلز 15 جبکہ فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

دوہزارچودہ کے ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔

loading...
loading...