گلوبلزلمی لیگ کامیلہ کل سجے گا، سولہ ٹیمیں مدمقابل

File Photo

File Photo

عجمان: گلوبل زلمی لیگ کا میلہ کل سے عجمان میں سجے گا ۔دنیا بھر سے سولہ زلمی کی ٹیمیں ان ایکشن ہوگی ۔اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی کرکٹرز بھی ان ایکشن ہوں گے ۔

ڈیرن سیمی سمیت پشاور زلمی کے سپر اسٹارز کرکرز بھی سیمی فائنل میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔ پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپین پشاور زلمی ایک بار پھر بنے گی پاکستان کی واحد اسپورٹس فرنچائز جس کی دنیا بھر میں موجود سولہ سے زائد رجسٹرڈ ٹیمیں نیوٹرل وینیو پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گی ۔

گلوبل زلمی لیگ کا میلہ کل سے عجمان (یو اے ای) میں شروع ہوگا ۔ایونٹ کے میچز عجمان ایڈن گارڈنز اور ایم سی سی میں کھیلے جائیں گے ۔ایونٹ کا پہلا میچ صبح نو بجے دبئی زلمی اور وکٹوریہ زلمی کے درمیان کھیلا جائیگا ۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ گلوبل زلمی لیگ کے آغاز پر وہ بہت خوشی محسوس کررہے ہیں ،وہ تمام ٹیموں کو لیگ میں شرکت کے لیے عجمان پہنچنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور لیگ کے لیے سب کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میگا ایونٹ سے قبل گلوبل زلمی لیگ شائقین کرکٹ کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کرے گی ۔

گلوبل زلمی لیگ کا فائنل دو بہترین ٹیموں کے درمیان بیس فروری کو کھیلا جائیگا ۔سیمی فائنل اور فائنل میں ڈیرن سیمی سمیت پشاور زلمی کے سپر اسٹار کرکٹرز بھی کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کے لیے موجود ہوں گے ۔

loading...
loading...