گرین شرٹس نے آج ناشتہ میں کیا کھایا تھا؟

main3

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے اب تک دورہِ نیوزی لینڈ کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا، مگر آج پاکستانی ٹیم میں وہ جذبہ نظر آیا جو گذشتہ برس چیمپیئنز ٹرافی میں دیکھنے کو ملا۔

کل تک جو ٹیم اس دورے پر بری طرح ناکامی کا شکار تھی آج اس کے انداز ہی بدل گئے۔ بلے بازوں نے کھل کر شاٹس کھیلے، بولرز نے خوب وکٹیں اڑائیں اور فیلڈرز بھی خوب گیند پر لپکے۔

Related image

ایسا لگا کہ شاید قسمت کی دیوی بھی پاکستان پر مہربان تھی، سب کچھ اچھا ہی ہوا پاکستان نے ٹاس جیتا، بڑا ہدف دیا، بولرز نے جان ماری تو فیلڈرز نے بھی خوب ساتھ نبھایا۔

حالانکہ ابتداء میں رومان رئیس سے ایک کیچ ڈراپ ہوا مگر اس کے بعد فیلڈرز سنبھل گئے۔ کپتان سرفراز احمد کا جوش بھی دیدنی تھا۔

Image may contain: one or more people, people playing sports and outdoor

ٹاس جیت کر جب پاکستانی اوپنرز میدان میں اترے تو توقعات کے برعکس دونوں ہی بلے بازوں نے میدان کے چاروں اطراف شاٹس کھیل کر کیوی بولرز پر سکتا طاری کردیا۔ تاہم 94 کے مجموعے پر پہلے اور 96 پر دوسرے اوپنر پویلین لوٹ گئے۔

اوپنرز کے پویلین لوٹنے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم نے شاندار شراکت داری قائم کی اور ٹیم کے مجموعے کو مقررہ اوورز میں201 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Image result for guptill out

ہدف کے تعاقب میں شاہینوں نے پہلی گیند سے ہی کیویز کو اپنے پنجوں میں جکڑے رکھا، نیوزی لینڈ کے ابتدائی 6 بلے بازوں کو محض 64 کے اسکور پر پویلین روانہ کردیا۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی کچھ مزاحمت دکھائی۔ تاہم ٹی ٹوئنٹی میچ میں 48 رنز کے بڑے مارجن سے فتح نے یقیناً پاکستانی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کیا ہوگا۔

Image may contain: one or more people, people playing sports and outdoor

اس کے علاوہ ٹیم میں جس اسپرٹ کی کمی نظر آئی آج وہ بھی عروج پر دکھائی دی، حارث سہیل نے ایک شاندار رن آؤٹ کیا جبکہ بارہویں کھلاڑی محمد نواز نے بھی ناقابل یقین طور پر گیند کو باؤنڈری کے باہر جانے سے روک کر فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔

Image may contain: 1 person, smiling, playing a sport and outdoor

مجموعی طور پر آکلینڈ کا میدان پاکستانی ٹیم کے لئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا کیونکہ رواں دورے میں اس سے قبل پاکستان اب تک تمام 6 میچوں میں شکست کا منہ دیکھ چکا تھا۔

loading...
loading...