‘کنگ بننا ہے تو پاکستان میں بھی کھیلیں’

kohli

اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے پر موجود ہے جہاں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح سمیٹی جبکہ ون ڈے سیریز میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ تاہم اب بھارت کا اصل امتحان شروع ہوا ہے جہاں انہیں پانچ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ خاصا دلچسپ رہا مگر اس میں بھارت کو 31 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

انگلش ٹیم کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی 2014 کے برعکس شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے پہلی اننگز میں 149 جبکہ دوسری اننگز میں 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تاہم ان کے سوا کوئی دوسرا بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا جس وجہ سے بھارت کو اس ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ویرات کوہلی نے اب تک آسٹریلیا میں 5، ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا میں 2،2 جبکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ 1،1 ٹیسٹ سنچری اسکور کر رکھی۔

بنگلہ دیش میں اب تک وہ ایک ہی ٹیسٹ کھیلے ہیں تاہم سینچری بنانے میں ناکام رہے۔ کوہلی نے اب تک 67 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی ہے جس میں سے پاکستان کیخلاف ایک بھی ٹیسٹ شامل نہیں۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کا ماننا ہے کہ بلاشبہ وہ ایک اچھے بلے باز ہیں لیکن اگر انھوں نے اپنیی صلاحیتوں کو منوانا ہے تو پاکستان آ کر بھی کھیلیں اور سنچری اسکور کریں۔

loading...
loading...