کامن ویلتھ گیمز، بھارت کو شرمندگی کا سامنا

commonwealthimage
برسلز: کامن ویلتھ گیمزمیں بھارت کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب منتظمین نے  دو بھارتی ایتھلیٹس کو قانون کی خلاف ورزی پر مقابلوں سے باہرکردیا، بھارتی ایتھلیٹس کےکمروں سے سرنج برآمد ہوئیں۔

ٹرپل جمپنگ میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے راکیش بابو اور دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے عرفان کولوتھم تھوڈی کے کمروں سے سرنج برآمد ہونے پر انہیں مقابلو سے نکالا گیا۔

کامن ویلتھ گیمزفیڈریشن کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس کو ‘نو نیڈل’ پالیسی کی خلاف ورزی پر گیمز ولیج سے نکال دیا گیا جب کہ ان کے ایکریڈیٹیشن کارڈز بھی منسوخ کردئیے گئےہیں۔

دونوں بھارتی ایتھلیٹس کسی مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے اور انہیں پہلی  دستیاب فلائٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا۔

کامن ویلتھ فیڈریشن کے صدر لیوس مارٹن کا کہنا ہے کہ گیمزولیج کےعملے نے راکیش بابو اور عرفان تھوڈی کے کمرے کی صفائی کے دوران سرنج برآمدکیں جب کہ آسٹریلین اسپورٹس اینٹی ڈوپنگ اتھارٹی کے حکام نے بھی راکیش بابو کے بیگ کی تلاشی کے دوران سرنج برآمد کی۔

loading...
loading...