ڈیرن سیمی کی پشتو میں ٹویٹ نے مداحوں کے دل پھر موہ لئے

sammy

پشتو زبان کے حوالے سے دن پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے پشتو میں ٹویٹ کیا کہ پشتو مجھے میری والدہ نے سکھائی، اس لیے پشتو زبان سے مجھے ماں جیسا پیار ہے۔

اس ٹویٹ کے جواب میں پی ایس ایل فرینچائز کے کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پشتو میں ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ پشتو زبان زیادہ لکھ نہیں سکتے لیکن بول اور کچھ کچھ سمجھ ضرور سکتے ہیں۔

سیمی کا مزید کہنا تھا کہ آپ (جاویدآفریدی) کی بات سے متفق ہے اور مبارکباد دیتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے ورلڈکپ فاتح کپتان کا کہنا ہے کہ پشتو زبان انہیں فینز کے دل کے مزید قریب لاتی ہے۔ جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں وہ زلمی اور پاکستان فینز کو کہہ رہے ہیں کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔

loading...
loading...