ڈریوڈ اور حفیظ ایک ساتھ کیوں اور کہاں ملے؟

Untitled-2

بھارت اور پاکستان کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ اور محمد حفیظ  دنیا کے عزت دار کرکٹر ز میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ ڈریوڈ کی   بیٹنگ کی کاریگاری اور صلاحیت  کی وجہ سے انہیں پیار سے ‘دی وال’ بلایا جاتا ہے وہیں کرکٹ کے بارے میں چھوٹی بڑی معلومات رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ کو پیار سے ‘پروفیسر’ کہا جاتا ہے۔

آپ کو بتاتے چلے کہ ہفتہ کو  دونوں سینئر کھلاڑی کو ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں بھارت اور پاکستان کرکٹ کے مداحوں کو سوشل میڈیا پر ایک ساتھ پایا گیا۔

محمد حفیظ نیو زی لینڈ کیلئے پرواز کررہے تھے  اسی وقت انہیں سوار کرتے ہوئ بھارتی کھلاڑی ڈریوڈ مل گئے۔   دونوں کھلاڑیوں نے ساتھ میں اچھا وقت گزارا اور حفیظ نے اس بات کا اظہار اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ  پرایک تصویر پوست کرتے ہوئے کیا۔

    جیسے ہی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی اسی وقت بھارت اور پاکستان کے کرکٹ فینز نے اپنی رائے پیش کرنا شروع کردی اور مداح دونوں بلے بازوں کی تعریف کرنے  لگے جن میں سے کچھ مداحوں نے یہ نکتہ بھی بتایا کہ کس طرح کرکٹ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لے آتی ہے۔   چند کمنٹس ملاحضہ کیجئے:  

ڈریوڈ آج کل بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کا حصہ بنیں گے جو کہ 12 جنوری کو شروع ہوگا، جبکہ حفیظ ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے 5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کا حصہ ہوں گے، پہلا ون ڈے ویلنگٹن میں 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ: ہندوستان ٹائمز