ڈبلن ٹیسٹ: آئرلینڈ کی پاکستانی بولروں کیخلاف بھرپور مزاحمت جاری

کیون او برائن آئر لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کی پہلی سینچری سکور کرنے والے بیٹسمین بن گئے

کیون او برائن آئر لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کی پہلی سینچری سکور کرنے والے بیٹسمین بن گئے

ڈبلن ٹیسٹ کے چوتھے روز آئرلینڈ کے بلے بازوں کی پاکستانی بولروں کے خلاف بھرپور مزاحمت جاری ہے ۔

 آئرش ٹیم نے پہلی اننگ میں 180 رنز کے خسارے کے باوجود دوسری اننگ میں  سات وکٹوں کے نقصان پر319رنزبناکرمیچ میں مجموعی طورپر119 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ایڈ جوائس 43 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹے۔

 ایک سوستاون رنز پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد کیون او برائن اورتھامپسن نے ساتویں وکٹ کیلئے114 رنزبناکرٹیم کے اسکورکوقدرے بہترکیا ۔

تھامپسن53رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔

 جبکہ کیون او برائن نے آئرلینڈکی جانب سے پہلی سینچری بناتے ہوئے118رنز اسکور کیے ہیں او ران کی باری ابھی جاری ہے۔

محمد عامر نے تین اور محمد عباس نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

loading...
loading...