ڈبلن ٹیسٹ : آئرلینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست

irelandimage

ڈبلن : ڈبلن ٹیسٹ میں پاکستان کی بٹینگ ٹیم کو ڈبوتے ڈبوتے رہ گئی، ڈیبیوبوائے امام الحق اوربابراعظم نے ففٹیاں بناکرلاج رکھ لی، پاکستان نے سیریز کے واحد ٹیسٹ میں آئرلینڈ کو شکست دے دی۔ زبردست سینچری بناکر میچ کو دلچسپ بنانے والے کیون اوبرائن میچ کے ہیرو رہے۔

ڈبلن ٹیسٹ مشکلات کے بعد پاکستان کی جھولی میں آگرا۔ کھیل کے آخری روز۔ میزبان ٹیم دوسری اننگز میں دوسوانتالیس رنزپربک ہوئی اورایک سوساٹھ رنزکا ہدف ملا، قومی بلے بازوں نے ٹیم کوڈوبوانے میں کسر نہ چھوڑی۔ چودہ پرتین وکٹیں گریں تو ہلچل مچ گئی۔

پھرڈیبیوبوائے امام الحق اوربابراعظم کریزپر جم گئے۔ ایک سوچھبیس رنز کی شراکت بناکر ٹیم کی نیا پارلگائی۔ پاکستان نے پانچ وکٹوں سے میدان مارکر واحد ٹیسٹ اپنے نام کیا۔ امام چوہتر رنز کےساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ شاندار فائٹ بیک سے انہوں نے  دل جیتے،
اور یہ بھی باورکرایا کہ وہ بھی طویل فارمیٹ میں لمبی ریس کے گھوڑے ہیں۔

loading...
loading...