چینی کرکٹرز نے پشاور زلمی اسکواڈ جوائن کرلیا

chini

دبئی:پاکستان سپرلیگ میں کیربین فلیور کے بعد چائنز فلیور میں آگیا۔ چین کے دو کرکٹرز نے پشاورزلمی اسکواڈ جوائن کرلیا۔

پی ایس ایل ٹو چیمپئن پشاورزلمی نے گزشتہ برس دو کرکٹرز کو سیزن تھری میں اپنے اسکواڈ میں حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

 پشاورزلمی کے چیئرمین جاویدآفریدی کی خصوصی دعوت پر دو چینی کرکٹرز نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔

دونوں چینی کرکٹرزپی ایس ایل کے دوران پشاور زلمی کے پریکٹس سیشنز میں یونس خان، ڈیرن سیمی اور ثقلین مشتاق سمیت دیگر کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ پریکٹس کریں گے۔

چینی کرکٹرز نے سابق کپتان یونس خان کو اپنا آئیڈیل قراردیا اور کہا کہ ان سے ملنا اور شرٹس حاصل کرنا یادگار لمحہ ہے۔

ٹیم اونرجاوید آفریدی کے مطابق  پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔پشاور زلمی چین میں  کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

loading...
loading...