چیمپئنز لیگ:لیور پول نے روسی کلب کو 0-7سے شکست دیدی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

چیمپئنزفٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ اور انگلش کلب لیورپول کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

چیمپئنزفٹبال لیگ میں گروپ ایچ کے میچ میں اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے جرمن کلب بورسیا ڈورٹمنڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دے دی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے ایک گول کرسٹیانو رونالڈو نے بھی کیا۔ جس کے بعد وہ چیمپئنزلیگ کے لگاتارچھ میچوں میں گول اسکورکرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

گروپ ایف میں ناقابل شکست انگلش کلب مانچسٹرسٹی کی فتوحات کو بریک لگ گئی۔ یوکرین کے کلب شکتر دونٹسک نے ایک کے مقابلے دو گول سے ہراکر سب کو حیران کردیا۔

دوسری جانب گروپ ای میں انگلش کلب لیورپول نے روسی کلب اسپارٹک ماسکو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سات صفر سے پچھاڑ دیا۔ چھ میچوں میں چھ فتوحات کے بعد لیورپول نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔