چیمپئنز فٹبال لیگ: ریال میڈرڈنے سیمی فانل میں جگہ بنالی

ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو پینالٹی کک پر گول کرتے ہوئے

ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو پینالٹی کک پر گول کرتے ہوئے

کرسٹیانورونالڈوکی فیصلہ کن پنالٹی نے دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کویووینٹس کےخلاف ایگریگیٹ پرفتح دلاکر چیمپئنزلیگ فٹبال کےسیمی فائنل میں پہنچادیا۔

میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں ریال کی ٹیم پہلےلیگ کی تین صفرکی برتری کےساتھ میدان میں اتری۔تاہم یووینٹس نےحیران کن کم بیک کرتے ہوئے دوسرےلیگ میں تین گول کرکےخسارہ ختم کردیا۔

مانڈزوکچ نےدومرتبہ گیند کوجال میں پہنچایا جبکہ ماتوئیدی نے ایک گول اسکورکیا۔

انجری ٹائم میں ریفری نے یووینٹس کےگول کیپرگیان لوگی بوفون کوفاؤل کرنےاورنازیبا الفاظ استعمال کرنےپرریڈ کارڈ دکھا کرباہربھیج دیا اورریال کوپنالٹی ایوارڈ کردی۔

کرسٹیانورونالڈو نےپنالٹی پر گول کردیا اوراسی گول  کی بدولت  دفاعی چیمپئن نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ادھرسیویا میں کھیلے گئے کوارٹرفائنل کےدوسرےلیگ میں بائرن میونخؒ اورسیویا کامقابلہ بغیرکسی گول کے برابررہا۔

بائرن نے پہلے لیگ میں دوایک کی فتح کی بدولت ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

loading...
loading...