چیمپئنز فٹبال لیگ:لیورپول نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

محمد صالح نےکوارٹر فائنل کے دونوں لیگ میں گول اسکور کیا

محمد صالح نےکوارٹر فائنل کے دونوں لیگ میں گول اسکور کیا

لائنل میسی کی بارسلونا کا چیمپئنز لیگ فٹبال میں سفرکوارٹرفائنل میں تمام ہوگیا۔انگلش کلب لیورپول نےمانچسٹرسٹی کومات دےکردس سال بعد ایونٹ کےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اسپینش جائنٹس بارسلونا پہلےلیگ کی چارایک کی برتری کےساتھ میدان میں اتری اورسیمی فائنل تک رسائی کیلئے فیورٹ تھی تاہم رومانےشاندارکم بیک کرتےہوئےدوسرےلیگ میں تین گول اسکورکرڈالے۔

لائنل میسی سمیت بارسلوناا کا کوئی بھی کھلاڑی گول اسکورنہ کرسکا۔روما کی جانب سے ڈیزکو، ڈی روسی اور مانولس نے ایک ایک مرتبہ گیند کوجال میں پہنچایا۔

دوسرےلیگ کےاختتام پرایگریگیٹ پرمقابلہ چارچارگول سےبرابررہا تاہم روما نے اوےگولز کی بدولت سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

دوسری جانب لیورپول اورمانچسٹرسٹی کےدرمیان کھیلے گئے کوارٹرفائنل کےدوسرےلیگ میں لیورپول نے سٹی کودوایک سےشکست دی اورایگریگیٹ پر پانچ ایک سےفتح سمیٹتے ہوئے2008کےبعدپہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ کےسیمی فائنل میں سیٹ بک کرلی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے محمد صلاح اورفرمینو نے گول اسکورکئے۔

loading...
loading...