چیمپئنزفٹبال لیگ: لیور پول نے مانچسٹر سٹی کو 0-3سے شکست دیدی

لیورپول نے چیمپئنز فٹبال لیگ کوارٹر فائنلز کی پہلی لیگ 0-3سے اپنے نام کی

لیورپول نے چیمپئنز فٹبال لیگ کوارٹر فائنلز کی پہلی لیگ 0-3سے اپنے نام کی

چیمپئنزلیگ فٹبال  کےکوارٹرفائنلزمیں بارسلونا نے اےایس روما کو چارایک جبکہ لیورپول نے مانچسٹرسٹی کو تین صفرسےشکست دےدی۔

کوارٹرفائنل کے پہلے لیگ میں اسپینش جائنٹس بارسلونا نے اٹالین کلب اےایس روما کو یکطرفہ مقابلےکےبعد چارایک گول سےزیرکیا، لوئزسواریزنےایک سال بعد چیمپئنزلیگ میں گول اسکورکیا۔

جیرارڈ پیکے نےایک مرتبہ گیند کوجال میں پہنچایا جبکہ روما کے ڈیفینڈرزنےدواون گول کرکےبارسلونا کوفائدہ پہنچایا۔

دوسری جانب این فیلڈمیں پریمئیر لیگ کےحریف لیورپول اورمانچسٹرسٹی کا سامنا ہوا۔جس میں لیورپول نے تین صفرسےفتح سمیٹی۔

محمد صلاح نے12ویں منٹ میں گیند کوجال میں ڈال کرلیورپول کوبرتری دلائی۔

چیمبرلین اورمانے نے پہلے ہاف میں ایک ایک مرتبہ گیند کوجال میں پہنچایا۔

میچ سے قبل لیورپول کےفینزنےمانچسٹرسٹی کی بس پربوتلوں اورکینزسےحملہ کردیا جبکہ اسموک فلیئرز بھی جلائے گئے۔

واقعے میں ٹیم کا کوئی کھلاڑی یا آفیشل زخمی نہیں ہوا لیکن دوپولیس اہلکاروں کوچوٹیں آئیں۔

 لیورپول کلب نے واقعے پرمعافی مانگ لی ہے۔

loading...
loading...