چوتھا ون ڈے:نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی

روس ٹیلر نے 181رنز کی اننگ کھیلی

روس ٹیلر نے 181رنز کی اننگ کھیلی

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں دلچسپ مقابلےکےبعد پانچ وکٹوں سےشکست دےکرپانچ میچزکی سیریز دودو سے برابر کردی۔

ڈونیڈن میں نیوزی لینڈ نےٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ا

نگلینڈ نےجونی بیرسٹو اورجوروٹ کی سنچریوں کی بدولت نووکٹوں پر335 کا مجموعہ بنایا۔

بیرسٹونے138اورروٹ نے 102رنزبنائے۔

ایش سودھی نےچارشکارکئے۔

ہدف کےتعاقب میں کیویزکا آغازمایوس کن رہا، دوکےاسکورپردونوں اوپنرزپویلین لوٹ گئے۔

کپتان کین ولیمسن کی اننگزبھی 45رنزتک محدود رہی۔

چھیاسی پرتین وکٹیں گرنےکےبعد روس ٹیلراورٹام لیتھم نےچوتھی وکٹ پر187رنزکی میچ وننگ شراکت بنائی۔

لیتھم 71رنزپرآؤٹ ہوئےتاہم ٹیلرنےایک اینڈ سنبھالےرکھا۔

کیویزنےمطلوبہ ہدف آخری اوورمیں پانچ وکٹوں پرحاصل کرلیا۔

ٹیلرنےایک سوسینتالیس گیندوں پر181رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔

loading...
loading...