چنئی: احتجاج اور مظاہرے کے بعد آئی پی ایل کے چھ میچ منسوخ

میچ کے دوران فاف ڈو پلیسی پر جوتا پھینکا گیا

میچ کے دوران فاف ڈو پلیسی پر جوتا پھینکا گیا

چنئی:بھارتی شہر چنئی میں پانی کے معاملے پرآئی پی ایل کےخلاف احتجاج اورمظاہرےکے بعدانتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وینیو پر ہونے والے رواں سیزن کے بقیہ چھ میچز منسوخ کردیئے۔

مظاہرین نے گزشتہ روز ہونے والے میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اندر اورباہر بھرپوراحتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

آئی پی ایل انتظامیہ کے مطابق اب ان چھ میچوں کا انعقاد دیگر مقامات پر کرایا جائے گا جس کا فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائے گا۔

loading...
loading...