چار بڑی ٹیمیں جو اس بار فٹبال ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہیں

germ

فٹبال کے عالمی کپ کے حصول کیلئے مقابلوں کا آغاز رواں ماہ کی 14تاریخ سے روس میں ہوگا۔ ایوینٹ کے میچز 11شہروں میں 12مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں حصہ لینے والی 32 بہترین ٹیموں نے آستینیں چڑھالی ہیں۔ لیکن حیرانگی کی بات یہ ہے کہ دنیائے فٹبال کی چاربڑی ٹیمیں ایسی ہیں جو اس بار عالمی کپ کا حصہ نہیں ہیں۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں وہ چار ٹیمیں کونسی ہیں۔

اٹلی

چار بار ورلڈ کپ جیتنے والی اٹلی  اس بار ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہے۔ کوالیفائرز میں سوئیڈن کےخلاف کوئی بھی گول نہ کرسکنے کی صورت میں شکست کاسامنا کرنے والی اٹلی ورلڈکپ میں رسائی حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوئی اور ان کے گول کیپر بوفون  اور ڈینئیل ڈی روسی کے کیریئر کا اختتام ہوا۔

نیدرلینڈز

اس بار نیدرلینڈز کی ٹیم بھی حیران کن طور پر ورلڈکپ سے باہر ہے۔نیدرلینڈز نے کوالیفائنگ راؤنڈکا اختتام بدتر کارکردگی کےبعد  سوئیڈن سے بھی نیچے کیا۔ٹیم کے ورلڈکپ میں نہ پہنچنے کی صورت میں 33سالہ فارورڈ ارجن روبن  کے 14 سالہ بین الاقوامی کیریئر کا اختتام ہوا۔

چلی

کوپا امیریکا  چیمپئنز کو کوالیفائرز کے آخری روز برازیل کےخلاف 0-3کی بدترین شکست کاسامنا کرنا پڑا جس کے سبب وہ تیسری سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے اور ورلڈ میں شرکت سے محروم رہ گئے۔

یو ایس اے

یو ایس اے جو 1990کے بعد سے ہر فٹبال کے عالمی کپ کا حصہ رہی ہے، اس بار ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔  ٹرینیڈاڈاینڈ ٹوباگو کےخلاف اپنے آخری کوالیفائنگ میچ میں شکست کے سبب وہ عالمی میلے میں جانے سے قاصر رہی۔

Money Control بشکریہ

loading...
loading...