پی ایس ایل 3:پلے آف میچز کیلئے لاہور پولیس  کی تیاریاں شروع

قذافی اسٹیڈیم-فائل فوٹو

قذافی اسٹیڈیم-فائل فوٹو

لاہور:پی ایس ایل3کےپلےآف میچزکے انعقاد کے حوالے سے لاہور پولیس نے بھی تیاریاں شروع کردیں۔

بیس اور اکیس مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل تھری کے دوپلے آف میچز کیلئے لاہور پولیس کے 18 ہزار اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیتے نظر آئیں گے۔

 پنجاب کے مختلف اضلاع سے نفری کے ساتھ ساتھ ڈی پی اوز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی تعاون ہوگا۔

لاہور آنے والی ٹیمیوں کو وی وی آئی پی پروٹوکول میں ائیرپورٹ سے ہوٹل اور پھر اسٹیڈیم تک لایا جائے گا۔

ٹریفک پلان بھی سیکیورٹی کا حصہ ہوگا جبکہ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کی چار مقامات پر جامع تلاشی لی جائےگی۔

سیف سٹی کے کیمروں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیکیورٹی انتظامات پر نظررکھی جائے گی۔

loading...
loading...