پی ایس ایل کی سابق چیمپئن پشاورزلمی کاایک اوربڑااعزاز

aas

پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کی سب سے مقبول اور نمبرون اسپورٹس برانڈ پشاور زلمی نے ایک بار پھر برانڈ ویلیو میں نمبرون پوزیشن حاصل کرلی۔

امریکن کمپنی نیلسن نے مسلسل دوسرے سال پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی فرنچائز برانڈ قرار دیا ۔

نیلسن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی اور اس سے منسلک اسپانسرز نے سب زیادہ برانڈ ویلیو حاصل کی ۔

پاکستان سپر لیگ چیمپئن بننے کے بعد گزشتہ سال بھی نیلسن نے پشاور زلمی کو نمبرون قرار دیا تھا۔

نیلسن کے مطابق پشاور زلمی نے،میڈیا اور سوشل میڈیا پر فینز اور عوام کے ساتھ بہترین تعلق اوربرانڈ ویلیو کے حوالے سے متاثر کن کارکردگی پیش کی اور ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کی مقبول اور بہترین فرنچائز بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔

پشاور زلمی کے ٹائٹل اسپانسر ہائیر پاکستان لوگو شرٹ کے لحاظ سے سب سے نمایاں اور سرفہرست برانڈ قرار پایا۔

پاکستان سپر لیگ تھری میں شریک تمام ٹیموں اور تمام اسپانسرز کے مقابلے میں پشاور زلمی کے اسپانسر ہائیر نے سب زیادہ برانڈ ویلیو حاصل کی ۔

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کی ٹیم کھلاڑیوں اور تمام فینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی بدولت پشاور زلمی کو بہترین فرنچائز بننے کا اعزازحاصل ہوا ۔

جاویدآفریدی نے پھر اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ

#BringBackSmiles

کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر سرگرمیوں کے زریعےپشاور،کےپی کے پاکستان اور اپنےفینز کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے رہیں گے۔

جاوید آفریدی نے کہا ان کی خواہش ہے پشاور زلمی پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے چند میچز اپنے ہوم کراؤڈ اور گراؤنڈ کے سامنے پشاور میں کھیلیں۔

loading...
loading...