پی ایس ایل پلے آف میچز: سیکیورٹی فورسز کی فرضی مشقیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پی ایس ایل کے بڑے مقابلوں کیلئےغیرملکی کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے قدافی اسٹیڈیم اورمال روڈ پرواقع نجی ہوٹل میں فرضی مشقیں کی گئیں۔

غیرملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کیلئے لاہورپولیس نے قدافی اسٹیڈیم اورمال روڈ پرواقع نجی ہوٹل میں فرضی مشقیں کیں۔

مشقوں میں پاک آرمی کے جوان، رینجرز، سی ٹی ڈی، ایلیٹ، ڈولفن، بی ڈی ایس اور مقامی پولیس نے حصہ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔ ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں اورشائقین کرکٹ کومکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

پلے آف میچزکیلئے دوفرینچائزکی ٹیمیں19مارچ کولاہورپہنچ جائیں گی جنہیں مال روڈ پرواقع نجی ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔

روٹ اورشہر بھر میں سیکیورٹی کیلئے پولیس کے18ہزاراہلکارتعینات کئےجائیں گے۔

loading...
loading...