پی ایس ایل پلے آف:قذافی اسٹیڈیم  میچز کیلئے مکمل تیار

قذافی اسٹیڈیم-فائل فوٹو

قذافی اسٹیڈیم-فائل فوٹو

لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل تھری کے دو پلے آف میچز کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے اجلاس ہوا جس میں گذشتہ سال کا سکیورٹی پروٹوکول برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مشکوک افراد پر نظر رکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ بھی کیا جا چکا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹرز اور شائقین کی میزبانی کیلئے قذافی اسٹیڈیم پوری طرح تیار ہے۔ اسٹیڈیم کے اطراف میں تزئین و آرائش  کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔

اسٹیڈیم میں سرفراز نواز، عمران خان اور فضل محمود انکلوژر میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے دونوں میچزکیلئے مجموعی طور پر صرف 20 فیصد ٹکٹیں فروخت ہو سکی ہیں۔

loading...
loading...