پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹس کی آن لائن فروخت چند گھنٹوں میں شروع ہوگی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:25 مارچ کو کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹس کی آن لائن فروخت میں تین گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تقریباً30ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہےجس کیلئے تیس فیصد ٹکٹیں آن لائن فروخت کی جائیں گی۔آن لائن بکنگ رات بارہ بجے شروع ہوگی۔

 بکنگ نیچے دیئے گئے لنک پر کی جاسکے گی۔

YAYVO.COM/PSL-TICKETS

سب سے سستا ٹکٹ جنرل انکوژر کا ہے جس کی قیمت ہزار روپے ہیں۔ فرسٹ کلاس کی چارہزار، وئی آئی پی کی آٹھ جبکہ وی وی آئی پی کی قیمت 12 ہزار روپے ہے۔

ایک شناختی کارڈ پرپانچ ٹکٹیں مل سکیں گے۔جس کے نام پر ٹکٹ بک ہے صرف وہی گراؤنڈ میں میچ دیکھ سکے گا۔

بقیہ70فیصد ٹکٹیں معروف کوریئرکمپنی کے دفاتر سے فروخت ہوں گی۔۔ جس کیلئے کراچی میں 32برانچز مختص کی گئی ہیں۔

loading...
loading...