پھڈے باز کرکٹرز کی انگلش ٹیم میں واپسی

main2

پرتھ: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ایشز سیریز جاری ہے۔ ایسے میں پھڈے باز کرکٹرز ایلکس ہیلز اور بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے انہیں ون ڈے ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ستمبر میں کھیلی جانے والی ویسٹ انڈین اور انگش ٹیم کے درمیان سیریز کے دوران دونوں کھلاڑیوں ایلکس ہیلز اور بین اسٹوکس میں لڑائی ہوئی تھی۔ جس کا خمیازہ انہیں ٹیم سے باہر نکلنے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

دونوں کرکٹرز کی ٹیم میں شمولیت کا اعلان تو ہوگیا تاہم ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا کھیلنا یا نہ کھیلنا عدالتی فیصلے سے مشروط ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ستمبر میں برسٹول نائٹ کلب کے باہر مار پیٹ ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

یاد رہے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 14 جنوری 2018 سے ہونا ہے۔