پشاور زلمی کا شوکت خانم ہسپتال کے کینسر میں مبتلا بچوں کے لئے بڑا اعلان

main3

پاکستان سپر لیگ چیمینز پشاور زلمی کا شوکت خانم ہسپتال کے کینسر میں مبتلا مریض بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے لیے دبئی لیجانے کا اعلان۔

 پاکستان سپر لیگ چیمین پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پشاور زلمی شوکت خانم کینسر ہسپتال کے مریض بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے میچز دکھانے کے لیے دبئی لیجائے گی۔

شوکت خانم ہسپتال کے مریض بچوں جنہیں پشاور زلمی لٹل چیمیئنز کا نام دیتی ہے ان کا پندرہ رکنی گروپ پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھیں گے۔

چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے پیغام #BringBackSmiles کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ ان بچوں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کو زندگی کے مزید قریب اور خوشیاں اور مسکراہٹیں چہرے پر لانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

پی ایس ایل ون میں آرمی پبلک اسکول کے ایک سو پچاس طلباء اور اسٹاف پشاور زلمی ساتھ دبئی پہنچا تھا۔ جبکہ پی ایس ایل ٹو میں شوکت خانم ہسپتال کے مریض بچے زلمی ٹیم کے ساتھ تھے۔

زلمی کٹ لانچ میں بھی ان بچوں نے ٹیم کے ساتھ اسٹیج پر آکر ہماری حوصلہ افزائی کی۔

loading...
loading...