پاکستان کی آئرلینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری

ire

ڈبلن: پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

ہفتے کو ڈبلن میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس آئرلینڈ کے کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ڈبلن میں کھیلا جارہا یہ تاریخی میچ جمعہ کے روز سے شروع ہونا تھا مگر پہلا دن مکمل واش آؤٹ ہونے کی وجہ سے ایک گیند بھی نہ ہوسکی۔

اس وقت پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور دونوں اوپنرز محض 13 کے مجموعے پر پویلین کو لوٹ چکے ہیں۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے پاکستان نے 10 اوورز کے کھیل میں 15 رنز اسکور کئے جبکہ دونوں اوپنرز پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔

اس وقت کریز پر اسد شفیق اور حارث سہیل پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔

loading...
loading...