پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ میں پریکٹس سیشن

فائل فوٹو

فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ون ڈےسیریزکی تیاریوں کا آغازکردیا۔

نیلسن میں پہاڑوں پرتفریح کےبعد ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن سیکسٹن اوول گراؤنڈ پرمنعقد ہوا۔

 تین گھنٹے کےسیشن کا آغازوارم اپ ایکسرسائزز سےہوا جس کےبعد اسٹیورکسن کی زیرنگرانی پلئیرزنےفیلڈنگ  ڈرلزکیں۔

کھلاڑیوں نےپھرنیٹس کا رخ کیاجہاں بیٹسمینوں اوربولرز نے جم کرپریکٹس کی۔

گرین شرٹس دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز تین جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کےخلاف ایک روزہ پریکٹس میچ سے کریں گے۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان پانچ میچزپرمشتمل سیریزکا آغاز 6 جنوری سے ہوگا۔